29 اکتوبر 2013 - 20:30
کوئٹہ بم دھماکہ، 4 افراد جاں بحق

پاکستان کے جنوبی علاقے میں ہونے والے بم دھماکوں میں کم از کم 4 افراد مارے گئے ہیں۔

ابنا: پاکستان کے جنوبی علاقے میں ہونے والے بم دھماکوں میں کم از کم 4 افراد مارے گئے ہیں۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صوبائی ہیڈ کوارٹر کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں آخری خبریں آنے تک 4 افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوئے ہیں۔ سنیچر کے روز بھی کوئٹہ کے اطراف میں ایک مسافر بس کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار مارے گئے تھے۔ ابھی تک کسی گروہ یا پارٹی نے اس کاروائی کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲